31 مارچ 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا شمالی افریقہ اور مشرق وسطی میں عوامی تحریک علاقے میں وہائٹ ہاؤس کی مکارانہ پالیسیوں کے مزید آشکارہ ہونے کا باعث بنی ہے۔

ابنا: ڈاکٹر علی لاریجانی نے علاقے کی حالیہ تبدیلیوں کے بارے میں امریکہ کی پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ مغرب بالخصوص امریکہ جمہوریت اور انسانی حقوق کا نعرہ لگا کر رائے عامہ کو دھوکہ دیتا تھا لیکن اب یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ جو چیز مغربی ملکوں اور امریکہ کے لئے اہمیت رکھتی ہے وہ تیل اور ان کی تجارتی کمپنیوں کے مفادات ہيں ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ سلامتی کونسل لیبیا کے عوام کی حمایت میں قرارداد پاس کرتی ہے مگر بحرین کے بارے میں اور اس ملک کے عوام کے قتل عام پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے ۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ امریکی صدر باراک اوبامہ بھی اپنے پیشرو جارج بش کی ہی جنگ پسندانہ پالیسیوں کو آگے بڑھا رہے ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110